تصوف کیا ہے؟

” تصوف“ دین کاایک اہم شُعبہ ہے جس میں انسان کے”دِل“ اور ”نَفس“  کو پاک اورصاف کرکےاُس کی اصلاح کی جاتی ہےتاکہ اللہ تعالیٰ  کادھیان اوررَضا حاصل ہوجائے۔ اصلاح کے دواجزاء ہیں:  ظاہری اصلاح  اور باطِنی اصلاح ظاہری اصلاح سے مُراد یہ ہے کہ ظاہری اعضاء سے صادِر ہونے والے گناہ  (مثلاًجھوٹ،غیبت ،چوری،زِنا وغیرہ) چُھوٹ […]

تصوف کی راہ پر چلنے والے مسلمان میں کون سی صفات پیدا ہونی چاہیئں؟

تصوف  میں اَصل اِصلاح انسان کے باطِن یعنی ”قَلب“ اور”نَفس“ کی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں وہ مکمل دین پر عمل کرنے لگ جاتا ہے۔گویا صرف ذکرو اذکار اور مُراقبے کرنے  سے ہی کوئی صوفی نہیں بنتا  بلکہ دین اسلام کے تمام اجزاء  یعنی عقائد ، عبادات ، معاملات (لین دین،ملازمت، تجارت  وغیرہ) ،  […]

کیا قرآن پاک اور احادیث میں نَفس اور قلب کی صفائی کا حکم دیا گیا ہے ؟

تصوف کی راہ پر چلنے والے مسلمان  کی ظاہری اور باطنی صفائی ہوتی ہے۔ قرآن پاک میں نبی کریمﷺ  کی جن چار بنیادی ذمہ داریوں کا ذکر ہے اُن میں سے ایک ذمہ داری،  مسلمانوں کے عقائد اور اعمال کا تزکیہ (پاک کرنا) بھی ہے۔ارشاد باری  تعالیٰ ہے:   لَقَد مَنَّ اللّٰہُ عَلَی المُؤمِنِینَ اِذ […]

تَصَوُّف کو احادیثِ مبارکہ میں کون سا نام دیا گیا ہے؟

احادیث مبارکہ میں تصوف کو ’’اِحسان‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ بخاری شریف کی مشہور حدیث (جس کو حدیثِ جبرائیل بھی کہتے ہیں)کے آخر میں نبی کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں: ’’احسان یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح کرو گویا  تُم اُس کو دیکھ رہے ہو ، اوراگر تم اُس کو […]

کیا تصوف فرض عین ہے؟

جس طرح ہرمرد اور عورت پر اپنے اپنے حالات کے مطابق دینی مسائل جاننا فرض ہے اور پورے دین کے تمام مسائل میں بصیرت و مہارت پیدا کرنا اور مفتی  بنناسب پر فرض نہیں بلکہ فرضِ کفایہ ہے،اسی طرح جن اچھی صفات (یعنی اخلاقِ حمیدہ) کو حاصل کرنے کا حکم دین اسلام میں دیا گیا […]

نقشبندی، چشتی، سُہروردی اور قادری سلسلوں کی حقیقت کیا ہے؟

ہر دور میں بزرگان دین ،امت کی ا صلاح کے لئے مختلف علاج تجویز کرتے رہے ہیں۔چونکہ ذکرُ اللہ اور مُراقِبات (غور و فکر) کو  اصلاح میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اس لئےبعض بزرگانِ دین نے ذکر ومُراقبہ کے ایسےطریقے تجویز کئےجن سے لوگوں کی اصلاح جلد ہوجایا کرتی تھی۔ حضرت بہاؤ الدین نقشبندؒ نے […]