اعتکاف       (بمقام: مسجد فردوس، یونیورسٹی کیمپس پشاور)  

مسجد فردوس یونیورسٹی کیمپس میں رمضان المبارک کے اخیر عشرہ میں تربیتی اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اعتکاف ان شاءاللہ 30مارچ (بروز ہفتہ ) مغرب سے شروع ہو گا۔

دوران اعتکاف تراویح میں دو ختم القرآن  درج ذیل ترتیب کے مطابق ہوں گے۔

پہلا ختم:۔  30  مارچ     تا      3    اپریل

دوسرا ختم:۔ 4    اپریل       تا      7   اپریل

ہدایات برائے  اعتکاف

اعتکاف کے لئے رجسٹریشن درجہ ذیل لنک پر آن لائن بھی کر سکتے ہیں اور 30 مارچ سے پہلے پہلے کسی دن ظہر یا عصر کی نماز کے وقت مسجد فردوس میں تشریف لا کر بھی کر سکتے ہیں۔

 

:آن لائن رجسٹریشن لنک

(tinyurl.com/yxdbs6ef)

 

اعتکاف میں آنے کے لیے اپنے ساتھ اصل شناختی کارڈ لانا لازمی ہے۔

محدود تعداد میں معتکفین کی گنجائش ہے جس میں یونیورسٹی طلباء اور یونیورسٹی کے ملازمین  کو ترجیح دی جائے گی۔

جن حضرات کا یونیورسٹی کیمپس سے تعلق نہیں ان کے لیے یونیورسٹی ملازم کا ریفرنس لیٹر (Reference letter) اور شناختی کارڈ کی کاپی لانا لازمی ہے۔

معتکفین حضرات کے لیے دوران اعتکاف موبائل فون کا غیر ضروری استعمال سختی سے منع ہے۔

دوران اعتکاف تراویح میں دو (2) ختم قرآن ہوتے ہیں(پہلا ختم 5 دن کا اور دوسرا ختم 4 دن کا)  جو حضرات تراویح میں ختم قرآن میں شرکت کرنے سے معذور ہوں ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ کسی اور مسجد میں اعتکاف کریں۔

اعتکاف کے لیے رجسٹریشن فیس چار ہزار(4000) روپے ہے جو دوران اعتکاف جمع کرنا ہو گی۔

اعتکاف کے لیے آنے والے حضرات 30 مارچ کو عصر کی نماز کے لیے مسجد فردوس پہنچنے کی کوشش کریں۔

 

مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر:  03018802893 ، 03124040381