تعارف اخلاص ویلفیئر سوسائٹی

خوش آمدید

اخلاص ویلفیئرسوسائٹی

17 مارچ 2020 کو حضرت پروفیسر ڈاکٹر فدا محمدصاحب دامت برکاتہم کی دعاؤں اور پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی صاحب  کی زیر سرپرستی ایک فلاحی تنظیم اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کاقیام عمل میں لایا گیا ۔ اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد پشاور  اور ملحقہ علاقوں میں ضرورت مندوں اور بے گھر لوگوں کو مددفراہم کرنا ہے۔

ہمارا نصب العین

 اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد پشاور  اور ملحقہ علاقوں میں ضرورت مندوں اور بے گھر لوگوں کو مددفراہم کرنا ہے۔  سوسائٹی کی موجودہ اور مستقبل میں متوقع کچھ سرگرمیوں کی مختصر تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔ ا۔سردیوں کے موسم میں بے گھر افراد میں رضائیاںتقسیم کرنا  ب۔محنت مزدوری کرنے والے غریب افراد کو ناشتہ اور کھانا فراہم کرنا ۔ ج۔ہسپتالوں میں موجود ضرورت مند مریضوں کو دوائیاں فراہم کرنا ۔ د۔مستحق افراد کو اسٹارٹ اپ بزنس / ملازمت فراہم کرنا ۔ ر۔ضرورت مند گھرانوں کے لئے رکشہ یا سلائی مشینیں  وغیرہ خرید کر ان کو خودکفیل بنانا۔ ز۔ ابتدائی سرمایہ کاری کے لئے مالی امداد فراہم کرنا۔ س۔ایسے ذہین اورمستحق طلبہ جو غربت کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرپاتے، کو مالی امداد فراہم کرنا ۔ ش ۔مستحق خاندانوں(یتیموں، ناداروں اور بیواؤں)  کو  ماہانہ بنیاد پر کھانے پینے کی چیزوں کے لئےرقم فراہم کرنا ۔

سوسائٹی کی  رجسٹریشن کا عمل جاری ہےجس کے بعد سوسائٹی کا اپنا بینک اکاؤنٹ کھل جائے گا۔ سوسائٹی اپنے خیر خواہوں کی دعاؤں کا خواہاں ہے تاکہ اس کی سرگرمیاں جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں۔یاد رہے کہ آپ کے صدقات و  زکوٰۃ کے سب سے زیادہ مستحق آپ کے قریبی رشتہ دار  اور پڑوسی ہیں۔ اگر آپ کوکوئی مستحق نہیں مل پاتا تو آپ اپنی صدقات و  زکوٰۃ  مندجہ بالا   فلاحی سرگرمیوں میں خرچ کرنے کے لئے درج ذیل  عارضی بینک اکاؤنٹ میں جمع کر سکتے ہیں۔

کامران احمد

اکاونٹ نمبر: 07050101590913

IBAN: PK87 MEZN 0007 0501 0159 0913

میزان بینک  یونیورسٹی روڈ برانچ 

کوڈ 0705

موبائل نمبر  03109798443

برائے مہربانی  فنڈز ٹرانسفر کرنے کے بعد ایک میسیج  ضرور کریں۔

مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔

کامران احمد/ ارسلان خان


 رابطہ نمبر: 03109798443  / 03469196628