قرآن مجید ، احادیث ِمبارکہ ، صحابہ ؓ کا عمل اورمجتہدین (اِماموں) کی تشریحات ہی دین کے بنیادی ذرائع (Sources) ہیں ۔ پہلا ذریعہ (Source) قرآن ہے ، دوسرا حدیث ہے جو قرآن پاک کی تشریح ہے، تیسراصحابہ ؓ کا عمل ہے جو حدیث کی تشریح ہے اور چوتھا مجتہدین (Interpreter)کے اجتہادات اور تشریحات(Interpretation) ہیں۔ جو لوگ اِن چار ذرائع (Sources) کی روشنی میں دین کی تشریح کو مانتے ہیں اُن کو”اہلِ السنت والجماعت“ کہتے ہیں۔